ترکی میں پاکستانی سفارتخانے میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے پیر کو آموں کےمیلے کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں ترک حکام، سفارتکار اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

یہ میلہ پاکستان کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے اور ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں اور تقریبات کے تحت منعقد کیا گیا۔
ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آم، جسے اکثر پھلوں کا باد شاہ کہا جاتا ہے، پاکستان کی تاریخ اور بھرپور ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے کیون کہ یہ اس خطے میں قدیم زمانے سے کاشت کیا جاتا رہا ہے۔


انہوں نے شرکا کو بتا یا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے اور چوتھا بڑا بر آمد کنندہ ہے۔
بہترین معیار کے آم کی 200سے زائد اقسام دستیاب ہیں جن میں سندھڑی، انور رٹول، لنگڑا، مالدہ، دوسہری اور فجری اقسام شامل ہیں۔


پاکستانی آم اپنی الگ رنگت، حیرت انگیز خوشبو اور الگ ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے، میلے میں مہمانون کی چونسا آم سے نواضع کی گئی، ساتھ ہی ساتھ آئس کریم، ملک شیک، لسی، سلاد، آم کے اچار اور تازہ آموں سے تیار کردہ میٹھے بھی پیش کیے گئے۔
اسکے علاوہ مہمانوں کو پاکستانی باسمتی چاولوں سے پکی بریانی اور دیگر پاکستانی کھانے بھی پیش کیے گئے۔

#ANKARA#embassy#mangofestival#mangoparty#pakistaniembasyy#PakTurkNewsturkey