ترکی نے آبنائے باسفورس اور درہ دانیال کے رستے روسی جنگی جہازوں کیلئے بند کردیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نے آبنائے باسفورس اور درہ دانیال کے رستے سے روسی جنگی جہازوں کیلئے بند کردیئے ۔ترکی نے تمام پڑوسی ممالک کو بحیرہ اسود کے رستے جنگی جہاز بھیجنے کے عمل سے خبردار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی نے روس کے جنگی بحری جہازوں کے آبنائے باسفورس اور درہ دانیال سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انقرہ حکومت نے دراصل ‘مونٹریکس کنونشن‘ یا مونٹرے معاہدے کے تحت ترکی کو حاصل اس حق کا استعمال کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے، جس میں انقرہ حکومت کو جنگی حالات میں جہازوں کو باسفورس اور ڈارڈینیلس سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ جولائی 1936ء سے نافذ العمل ہے۔ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے یہ اعلان پیر کی شام کو کیا۔
اس وقت کم از کم چار روسی جنگی بحری جہاز بحیرہ روم سے گزرنے کی اجازت کے حصول کے منتظر ہیں۔ آبنائے باسفورس اور درہ دانیال بحیرہ اسود کو بحر مرمارہ اور بحیرہ ایجین سے ملاتے ہیں۔

 

#amryships#PakTurkNewsArmyrussiaturkey