پشاور(پاک ترک نیوز)ترکی کی ہلال احمر نے 142 ٹن امدادی سامان سے لدے ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان کے لیے روانہ کر دیئے ہیں۔
طور خم کے راستے جانے والے پانچ ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں یہ امدادی سامان کابل،دائیکنڈو،لہمان اور نورستان کے صوبوں میں تقسیم ہوگا۔
امکان ہے کہ اس امداد سے تیس ہزار افغانی مستفید ہونگے۔ ترک ہلال احمر نے دو اکتوبر کو بھی افغانستان کے لیے 33 ٹن غذائی سازو سامان روانہ کیا تھا۔