ترکی نے کورونا وائرس کے قرنطینہ اورٹیسٹ کے قوانین کو آسان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کی وزارت صحت نےکرونا کےمثبت کیسوں کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کے لیے قرنطینہ کے قوانین کو تبدیل کر دیا ہے ۔جبکہ پولیمیریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ صرف علامات والے افراد کے ہی کیے جائیں گے۔
اس وقت ترکی وبائی مرض میں غیر معمولی اضافے سے دوچار ہے اور بدھ کے روز 77,722 کیسز سامنے آئے اور 145 اموات ہوئیں جو کہ ترکی میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نےترک و زارت صحت کے کورونا وائرس سائنٹیفک ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ آج کیا جانے والا یہ اعلان گذشتہ ہفتے کووڈ۔19 کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے متعدد فیصلوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔ اسی ضمن میں کرونا کے مثبت کیسوں کے لیے قرنطینہ کی مدت کو 14 سے کم کر کے سات دن کر دیا گیاہے۔جبکہ ویکسین کی تین ڈوز لگوانے والوں کے لئے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اومیکرون ویرئنٹ کا پھیلاؤ اگرچہ بہت تیز ہے اور کرونا کے مثبت کیسز کی روزانہ تعداد چار گنا تک بڑھ چکی ہے ۔ اسکے باوجود ہستالوں میں داخلے کی شرح بہت کم ہےاور پچھلے مہینے کے تقابل میں یہ اضافہ 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

#PakTurkNews#quarantineTravelturkey