ترکی کا شام میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی شمالی شام میں ایک فوجی آپریشن شروع کرنے جا رہاہے ۔ اس آپریشن کا مقصد خطے میں ایک محفوظ زون قائم کرنا اور ترکی کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس آپریشن کا مقصد شام کے ساتھ اپنی سرحد کو 30 کلومیٹر طویل سیف زون بنانے کی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ہم جنوبی سرحد کے ساتھ قائم کیے گئے 30 کلومیٹر کے سیف زون منصوبے کے نامکمل حصوں کے حوالے سے نئے اقدامات کریں گے اور ترک فوج، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز کی تیاری مکمل ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت پر اعتراض اٹھا رہا ہے اور دونوں ممالک پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔

 

#ANKARA#border#operation#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaanSyriaturkey