ترکی کی ٹی وی ڈرامہ سیریز نے سپین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

میڈرڈ (پاک ترک نیوز)سپین کے متعدد تفریحی چینلز پر پیش کئے جانے والے ترک ٹی وی ڈرامہ سیریز نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں اور پچھلے چار سالوں سے جاری یہ سلسلہ سپینش عوام کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث قبل ازیں ملک میں مقبول امریکی ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
سپین میں ترک ڈرامے براڈ کاسٹ کرنے والے ادارے ایٹرس میڈیا گروپ کے ڈپٹی جنرل مینجرجوز انٹونیوانٹن نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے پیش کردہ ترک ٹی وی ڈراموں نے اسپین کی معاشرت پر اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے اور اب کو اکثر دیکھنے کو ملے گا کہ لوگ اپنے نئے پیدا ہونے والے بچوں کے نام جوناتھن اور ڈیوڈ کی بجائے مصطفیٰ اور جمال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے نے گذشتہ چار سالوں میں ترکی کی 20 ڈرامہ سیریز کو اسپینش میں ڈب کر کے پیش کیا ہے ۔ اور ان میں سے ہر ایک نے ریٹنگ کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپین میں ترک ٹی وی ڈراموں کی نشریات کے آغاز سے قبل ملک کے تفریحی میڈیا پر امریکی ٹی وی ڈراموں کی اجارہ داری تھی مگر اب ترکی کے ڈراموں نے انہیں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ثقافتوں میں قدریں مشترک ہیں کیونکہ ہم بحیرہ روم کے دو کناروں پر آباد ہیں۔

#PakTurkNews#spainDramaturkey