ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح

ازمیر(پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر ازمیر میں پاکستان بلیوارڈ کا افتتاح میئر Tunç Soyer نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کاہت یاسر ایرن، چیمبر آف کامرس اسمبلی کے صدر سیلمی پویراز اور ازمیر چیمبر آف کامرس کے بورڈ کے صدر محمود اوزگنر نے بھی شرکت کی۔


پاکستان بلیوارڈ 1.5 کلومیٹر لمبی سڑک ہے جو ازمیر کے کاروباری اور مالیاتی ضلع کے مرکز میں واقع ہے۔
سفیر سائرس سجاد قاضی نے ازمیر میں پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان پویلین کلتورپارک ازمیر میں واقع ہے جہاں ترکی کا پہلا بین الاقوامی میلہ منعقد کیا گیا تھا۔
یہ پارک 1938 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ازمیر ٹورازم آفس اور ایک نمائشی مرکز کے طور پر بحال کیا گیا ہے۔
ازمیر کے میئر Tunç Soyer کے ساتھ ملاقات میں سفیر سائرس سجاد قاضی نےکہا کہ پاکستان بلیوارڈ سے دونوں ممالک میں ثقافتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
پاکستان اور ترکی کے عوام مشترکہ ثقافتی اور لسانی ورثے میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔

Embassy of Pakistan  Information Section  Ankarapak turk newsturkeyپاک ترک نیوزInauguration of Pakistan Boulevard in Izmir