ترکی کے وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مشترکہ نیٹو اتحاد کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کی قومی دفاع کی وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام فون کال میں آقار اور آسٹن نے دفاع اور سلامتی کے امور، خاص طور پر یوکرین میں ہونے والی پیش رفت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور F-16 لڑاکا طیاروں کے سودے اور اپ گریڈ کٹس پر بات چیت کی۔
قبل ازیں ترک وزیر دفاع کہہ چکے ہیںکہ F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا چوتھا دور "مثبت انداز میں” جا ری ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کا فوجی وفد 15اگست سے امریکہ کے دورے پرہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکیہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے اس پر امریکی اسلحہ یونان کے خلاف استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے قانون کی جولائی میں منظوری کے بعد اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی پابندی سے بندھا ہوا کوئی بھی اسلحہ امریکہ سے نہیں خریدے گا۔

#americadefenceminister#ANKARA#PakTurkNews#telephone#turkishdefenceministerAmericaturkey