انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے ہوائی اڈوں نے گذشتہ سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کیںاور ساتھ ہی اندرون و بیرون ملک پروازوں کی ریکارڈ تعداد کوہینڈل کیا۔
بدھ کے روزترکی کی فضائی سفری اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، ترکی کے ہوائی اڈوں نے 2021 میں 128.3 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ اور یہ تعداد 2020 میں ریکارڈ کی گئی 81.7 ملین سے 57 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی جنرل ڈائریکٹوریٹ (ڈی ایچ ایم آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 68.5 ملین مسافروں نے اندرون ملک پرواز کی۔ جبکہ 59.7 ملین مسافر بین الاقوامی پروازوں پر تھے۔
اسی دوران ترکی کے ہوائی اڈوں کو 1.4 ملین سے زیادہ ہوائی جہاز موصول ہوئے جن میں اوور فلائٹس بھی شامل ہیں۔ جن میںتقریباً 740,000 جہازملکی راستوں پر تھے اور 460,000 سے زیادہ جہاز بین الاقوامی راستوں پرمحو سفر تھے۔
کارگو ٹریفک بھی 2021 میں بڑھ کر 3.4 ملین ٹن سے زیادہ ہو گیا ۔ جو پچھلے سال کے 2.5 ملین سے 36 فیصد زیادہ ہے۔