ترکی کے ہوائی اڈے یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل

 

ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے اعداد وشمار کے مطابق استنبول ہوائی اڈے سے 37ملین مسافروں کو سروسز فراہم کی گئیں جس سے استنبول ائیرپورٹ یورپ کے تمام ہوائی اڈوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ماسکو ائیرپورٹ 30.9ملین مسافروں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیرس کا چارلس ڈیگال ائیرپورٹ 26.2ملین مسافروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ استبول کے ایشیا کی طرف ہوائی اڈے کو اس فہرست میں چھٹا نمبر ملا جس نے گزشتہ برس 25ملین مسافروں کو سروس فراہم کی۔
اسکے علاوہ 21.3ملین سے زائد افراد نے انطالیہ کے ہوائی اڈے کو استعمال کیا ۔
مقامی اتھارٹیز کے مطابق ترکی کے ہوائی اڈوں نے گزشتہ برس 128.4ملین مسافروں کو سروس فراہم کی جوکہ 2020کے مقابلے میں 57.3فیصد زیادہ ہے۔
ترکی کے مقامی مسافروں کی تعداد 38فیصد اضافے کے ساتھ 68.7ملین تک پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 87.2فیصد اضافے کے ساتھ 59.7ملین ہوگئی۔

 

#airports#istanbulairport#moscow#PakTurkNews#paris#passengersEuropeturkey