انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر صدر رجب طیب اردوان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
ترک صدارتی محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و دفاعی صنعت سمیت باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
ترک صدر نے نیٹو کے دو اتحادیوں کے طور پر باہمی تعلقات میں عقل سلیم اور حکمت عملی نقطہ نظر کے پیش پیش رہنے پر اپنے یقین کا اظہار کیا ۔
ٹیلی فونک رابطے میں جہاں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کی زمین کو دوبارہ ہموار کرنا تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔
ترک صدر رجب طیب ا ردوان نے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے بھی نئے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اہمیت کی طرف اشارہ بھی دیا۔