ترک صدر رواں ہفتے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

استنبول(پاک ترک نیوز)صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے کے دوران 6اور7دسمبر کو دوحہ کا دورہ کریں گے جبکہ آئندہ سال فروری میں انکے متحدہ عرب امارات کے دورے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
یہ بات ترکی کے صدر نےگزشتہ روزاخبار نویسیوں سے گفتگو میںبتائی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں جنہیں ہم مضبوط معاشی تعلقات میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس دورے میں باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے معاہدوں کے علاوہ ترکی میںقطر کی طویل مدتی سرمایہ کاری پر بھی بات ہوگی۔
صدر طیب نے انکشاف کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے دورہ ترکی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے شروع ہونے والے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ سال فروری میں یو اے ای کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی ولی عہد کے دورے 2012 ء سے سردمہری کا شکار ہمارے باہمی تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے اور اب وہ ان تعلقات کو پھر سے ماضی کی طرح مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#unitedarabemiratesQatarturkeyUAE