ترک صدر نے زنگیلان ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

زنگیلان (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ آذر بائیجان کے موقع پر آرمینیائی قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقے زنگیلان میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا۔
اردگان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں۔ یہ آذربائیجان کاعلاقہ 2020 کاراباخ تنازعہ کے دوران آرمینیا سے دوبارہ حاصل کیے گئے علاقوں میں دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔

اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کےایک روزہ دورے پر زنگیلان پہنچے تھے۔جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ہوائی اڈے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا تھا۔
دونوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجے زنگیلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کے لیے گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیاتھا۔صدر اردوان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں، جو آذربائیجان کی آزاد کردہ سرزمین پر ترک کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کیا گیا دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔ وہ اپنے ایک روزہ دورے میں خطے کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا تمام جہتوں میں جائزہ لیا جائے گا، اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

#Azarbaijan#PakTurkNews#turkpresident#Zangilan#Zangilanairportturkey