ترک صدر کا تمام تعلیم یافتہ معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے تمام تعلیم یافتہ معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا۔2,927 تعلیم یافتہ معذور افراد کو اس برس ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ 8 فروری کو معذور سرکاری ملازم کو سال کا پہلا ایوارڈ دیا جائے گا۔
کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے طیب ا دوان نے 15 ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترک ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وبا کے دوران تدریسی عمل جاری ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ 2021-22 تعلیمی سال وبا کے باوجود کامیابی سے ختم ہوا اور ترکی ان چند ممالک میں شامل رہا جہاں براہ راست تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں ، دنیا کے بہت سے ممالک میں جہاں اساتذہ کی تقرریاں سوالیہ نشان تھیں وہیں ہم نے بھرتیوں کے سلسلے کو جاری رکھا۔
صدر اردوان نے بتایا کہ گزشتہ 19 سالہ اقتدار کے دوران حکومت نے 19729 اساتذہ کو بھرتی کرنے کا شرف حاصل کیا۔

#ANKARA#education#PakTurkNewsturkey