ترک صدر کی نئی معاشی پالیسی ،لیرا کی قدر میں 30فیصد اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی نئی پالیسی کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ۔ ترک لیرا کی قدر میں نئی معاشی پالیسی کے اعلان کے بعد ایک ہی رات میں 30فیصد اضافہ ہو گیا ۔
ترک کرنسی کے مقابلے میںامریکی ڈالر اور یورو زمین بوس ہو گئے۔
صدر ایردوان کی جانب سے بینکوں میں پڑے ترک لیرے کی قدور قیمت کی گارنٹی نے راتوں رات ترک لیرے کی قدرو قیمت میں بے حد اضافہ کردیا ۔ایک ہی رات میں تیس فیصد کے لگ بھگ معجزاتی اضافہ ہو گیا۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#turkliraturkey