ترک فلوٹنگ ایل این جی بحری جہاز ارطغرل غازی فعال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی  بحری جہاز ارطغرل غازی  پر ترک پرچم  لہرا دیا گیا۔

وزارت مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  کے محکمہ  جہازرانی  نے سماجی رابطوں   کی ویب سائٹس پر اپنے پیغام میں پائپ لائن اور پٹرول کی ترسیل کرنے والی  کارپوریٹ فرم  کی جانب سے تعمیر کردہ ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی   کو انٹرنیشنل شپنگ ریکارڈز میں شامل کرانے اور بحری جہاز پر ترک پرچم لہرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

پیغام میں بحری جہاز کی منصوبہ بندی ڈیزائنگ اور تیاری کے مراحل میں حصہ لینے والے تمام تر  حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔

#ertugralgazai#PakTurkNews#PTN #PTNurdu #PakturknewsErtugrulturkturkeyترکی