ترک فورسز کی شام میں کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک

استنبول (پاک ترک نیوز ) ترک فورسز کی شام میں کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم ’’ پی کے کے ‘‘ کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی مسلح افواج نے کارروائی شمالی شام میں کی ۔ترک وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مسلح افواج کی جانب سے شمالی شام میں کئے گئے ایک آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ترک وزارت دفاع نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی کوششوں میں مصروف دہشتگردوں کو انہی کے کھودے ہوئے گڑھوں میں دفن کرنا جاری ہے، ہماری افواج نے شمالی شام میں ’’ پی کے کے ‘‘ کے تین مزید دہشتگردوں کو بے اثر کردیا۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدو جہد عزم کے ساتھ جاری رہے گی ۔

#istnbul#PakTurkNews#pkk#terarist#turki#turkiaSyriaturkey