اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) ترک ٹورزم ہوٹل منیجر زایسوسی ایشن نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر علی کین اکسو کا کہنا ہے ، ان کی تنظیم دنیا کے 71 ممالک میں مہمان نوازی کی خصوصی خدمات پیش کررہے ہیں ۔
علی کین اکسو نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث سیاحت کے شعبے میں کافی تبدیلی آئی ہے ۔ ان کی ایسوسی ایشن نئے سیاحتی مقامات کی تلاش میں ہیں اور پاکستان عالمی سیاحتی مقامات میں سے ایک اور خطے میں بہترین بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکرٹری بی او آئی نے ترک ٹوررزم ہوٹل منیجرز ایسوسی ایشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔