دو روزہ ٹی آر ٹی ورلڈ سٹیزن ہیومینیٹیرین فلم فیسٹیول ختم ہوگیا

استنبول ( پاک ترک نیوز)
ٹی آر ٹی ورلڈ سٹیزن ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول جو فلم سازوں کو ایک منفرد اور تخلیقی نقطہ نظر سے عالمی انسانی مسائل کو تلاش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔دو روز جاری رہنے کے بعد فلمی میلہ ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔
فیسٹیول ٹی آر ٹی ورلڈ سٹیزن کی طرف سے منعقد کیا گیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس دو روزہ فیسٹیول کے دوران فلموں کی نمائش اور انٹرویوز سمیت کئی پروگرام منعقد کیےگئے، جہاں پناہ گزین ہونے، بھوک، جنگ اور انسانی ہمدردی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
فوٹوگرافر، مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار رسیت الگول نے اپنی مختصر فلم رونالڈو کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی۔ان کی فلم کا موضوع نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے مسائل تھا۔انکا کہنا تھا کہ انہوں نےاس فلم کے ساتھ دنیا بھر کے کئی فلمی میلوں کا دورہ کیا ہے۔اور”مجھے امید ہے کہ میرا پیغام پہنچا دیا گیا ہے”۔ فلمی میلےمیں کینیڈا سےشرکت کرنے والے ڈائریکٹر مایا باسٹیان نے کہا کہ یہ ایک ڈرامہ ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مہاجرین ایک بین الاقوامی ایئر شو سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔
فلمی میلے میںترکی، ایران، فرانس، کینیڈا، اٹلی، سپین، امریکا اور سینیگال سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے کل 16 فلمیں دکھائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ فلموں کے ہدایت کاروں کے انٹرویوز میلے کے ورکشاپس پروگرام میںشامل کئے گے۔جبکہ میلے کے دوسرے دن کے اختتام پر فلموں کو ایوارڈزبھی دئیے گئے۔

#festival#film#istanbul#PakTurkNewsturkey