روسی اقدام ناقابل قبول ہے، ترکی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی نے یوکرین کے علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کے روسی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے منگل کےروز جاری ہونے والے بیان میںکہا ہےکہ روس کا مشرقی یوکرین کے دو الگ الگ علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔بیان مین کہا گیا ہے کہ روس کا نام نہاد ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلک کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہ صرف منسک معاہدوں بلکہ یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم روس کے نام نہاد فیصلے کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے یوکرین کے سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ترکی کے عزم کو مزید اجاگر کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

#ANKARA#PakTurkNews#ukraine#ukrainecrisisrussiaturkey