روس یوکرین تنازع:سب کی نظریں ترکی کی جانب

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی میں یوکرین کے سفیر نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بگڑتے حالات اور جنگ کے خطرے کو ترکی کی مدد سے ٹالا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ترکی ثالثی سے مسئلے کا پر امن حل نکل سکتا ہے۔اس دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ بحران جنگ کے بغیر ہی ختم ہو جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب اروان کے حالیہ دورہ یوکرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس دورے سے یوکرین کیلئے حمایت کا اظہار ہوتا ہے،دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدو ں سےبھی یوکرین اور ترکی کے مضبوط تعلقات اور شراکت داری ظاہر ہوگئی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان 2014میں شرو ع ہونے والی کشیدگی بحران میں بدل چکی ہے ۔ مغربی دعووں کے مطابق ماسکو نے یوکرین کی سرحدوں پر ایک لاکھ سے زائد فوجی جمع کر رکھے ہیں جو یوکرین پر حملے کیلئے بالکل تیار ہے۔روس نے مغربی دعووں کی تردید کی ہے لیکن بحران کے حل کیلئے ابھی تک ہونے والی سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔

 

#PakTurkNews#russia_ukraine_tensions#tukrey_ukraine_relations#ukraineturkey