سعودی ائیرلائنز کی ترکی کیلئے پروازیں بحال

اسنتبول (پاک ترک نیوز)
سعودی ائیرلائن نے دو برس کے وقفے کے بعد استنبول کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کردی ۔ سعودی ہوائی کمپنی کی ایک پرواز 130مسافروں کو لے کر جدہ سے اسنتبول ائیرپورٹ پہنچی۔سعودی فلیگ کیرئیر نے دو برس قبل کوروناوائرس کی وجہ سے استنبول کیلئے پروازیں معطل کردی تھیں۔
ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔
سعودی ائیرلائنز مکہ اور مدینہ سے استنبول کیلئے روزانہ پروازیں شروع کرے گی۔ جبکہ سعودی دالحکومت ریاض اور استنبول کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیںچلیں گی۔
گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا جس سے ایک عرصے سے کشیدہ چلے آنے والے تعلقات میں بہتری آئی۔ دورے کے دوران اردوان نے کہا دونوں ممالک نے معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

ا

#jeddah_to_istanbul#PakTurkNews#saudiaarabia#saudiairlinesturkey