ترک نوجوانوں نے سعودی عرب میں ہونیوالا اذان کا بڑا عالمی مقابلہ جیت لیا

ریاض (پاک ترک نیوز) ترک نوجوانوں نے سعودی عرب میں اذان کا بڑا عالمی مقابلہ جیت لیا ۔سعودی عرب میں ہونیوالے اذان کے عالمی مقابلے میں اس بار ترکی کے دو نوجوان مؤذنوں (محسن کارا اور البجان جلیک) نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جنہیں 2 ملین ریال نقد انعام سے نوازا گیا۔جبکہ تیسری پوزیشن سعودی قاری نےحاصل کی۔
قرات کے مقابلے تو ہر جگہ ہوتے ہیں۔ لیکن اذان کا یہ مقابلہ سعودی حکومت گزشتہ چار برس سے کروا رہی ہے۔رواں برس 42 ہزار افراد ان مقابلوں میں شریک ہوئے۔ اس اعتبار سے یہ دنیا کا سب س بڑا مسابقہ تھا۔ جس میں مجموعی طور پر 12ملین ریال کے انعامات تقسیم کئے گئے۔
اختتامی پروگرام کے شروع میں مسجد حرام کے موذن الشیخ اسامہ الاخضر نے اذان دی۔ اذان میں ترکوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ محسن کی اذان سن کر سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا سربراہ ترکی آل الشیخ بھی جھوم اٹھا، جو موسیقی کا دلدادہ ہے۔

#PakTurkNews#prayer#riyadh#saudiarabiaAzanturkey