انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے وزیر انصاف باقر بوزداغ نے کہا ہے کہ سویڈن کی وزارت انصاف کا وفد مجرموں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت کے لیے 5-6 اکتوبر کو ترکیہ کا دورہ کرے گا۔
منگل کو شائع ہونے والے ریمارکس میں بوزداغ نے کہا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ سے حوالگی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ اورہم توقع کرتے ہیں کہ سویڈن اور فن لینڈ نیٹو معاہدے کے دائرہ کار میں پی کے کے اور فیٹوکی دہشتگرد تنظیموں کے اراکین کو ترکی کے حوالے کریں گے۔
وزیر انصاف نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسی حوالے سے سویڈن کی وزارت انصاف کا ایک وفداکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہمارے ملک آئے گا۔جومانیٹرنگ کمیٹی کے فریم ورک کے اندرمجرموں اور دہشتگردوں کی حوالگی پر ہماری وزارت کے بیوروکریٹس کے ساتھ تکنیکی بات چیت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وزارت خارجہ کا ایک وفد بھی بات چیت کے لیے فن لینڈ جائے گا۔ ہم ان سے دہشت گردوں کی حوالگی کی توقع کرتے ہیں، خاص طور پر PKK، FETÖ اور DHKP-C سے، جو ہماری حوالگی کی درخواستوں میں شامل ہیں۔ ہم ان لوگوں کی حوالگی چاہتے ہیں جو ہمارے ملک میں زیر تفتیش اور مقدمہ چل رہے ہیں۔
بوزداغ نے کہا کہ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی کہ آیا جن لوگوں کو ترکی حوالے کیا جانا چاہتے تھے وہ سویڈن اور فن لینڈ چھوڑ چکے ہیںیا ابھی تک وہیں مقیم ہیں۔