انقرہ (پاک ترک نیوز)
اتوار کے روز شمالی شام کے سرحدی علاقے کے قریب جنوب مشرقی ترکیہ میں دہشت گردوں کے ایک راکٹ حملے سے کم از کم آٹھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سات پولیس افسران اور ایک فوجی شامل ہیں۔
شمالی شام کے علاقے تل رفعت میں پی کے کے اور وائی پی جی دہشت گرد گروپ کی طرف سے داغا جانے والا راکٹ صوبہ کیلیس میں کلیس اونکوپینر بارڈر گیٹ پر واقع پولیس اسپیشل آپریشن اسٹیشن پر گرا۔
ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس کمشنر اور چھ پولیس اہلکار شامل ہیں۔
دہشت گرد پی کے کے اور وائی پی جی کے شمالی شام میں سرحد کے پار غیر قانونی ٹھکانے ہیں- جہاں وہ ترکی کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گورنر کیلیس نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔
دوسری طرف پی کے کے اور وائی پی جی کے دہشت گردوں نے جنوب مشرقی صوبہ غازیانتپ کے کارکام میں چار راکٹ فائر کیے۔ راکٹ خالی جگہ پر گرے، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔