نیٹواور جرمنی ترکی کے احسان مند

انقرہ(پاک ترک نیوز)
نیٹو نے روس اور یوکرین کے تنازع میں انتہائی فعال اور مثبت کردار ادا کرنے پر ترکی کے صدر طیب اردوان کا شکریہ اداکیا ہے۔ نیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ نے روس یوکرین کشیدگی میں ترکی کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور صدر اروان سے ملاقات میں نتازعہ پر گفت و شنید کی۔
دوسری جانب سے جرمنی نے بھی انقرہ کی کو ششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی تازہ ترین پیش رفت پر ترکی سمیت اپنے یورپی اور نیٹو شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ بیشتر یورپی ممالک نے روس یوکرین تنازعہ میں ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے اور ماہرین کے مطابق اس بڑے تنازعے میں ترکی کے مصالحتی کردار نے انقرہ کے قد اور وقار میں اضافہ کیاہےجو حالیہ سالوں میں ایک علاقائی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

 

#germany#natowelcomesturkeysefforts#russiaukrainissueErdoganturkeyترکی، روس، یوکرین، جرمنی، نیٹو، اردوان کی تعریف