نیٹو اتحادی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مدد دینے کے معاہدے پرعمل کریں۔ ترک قومی سلامتی کونسل

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے نیٹو اتحادیوں سےپی کےکے اور گولنسٹ ٹیرر گروپ (ایف ای ٹی او) سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے
صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں دارالحکومت انقرہ میںجمعرات کے روز منعقد ہونے والے تین گھنٹے کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کونسل نے کہاہے کہ ترکی نے اتحاد میں اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر اور خلوص نیت سے نبھایا ہے اور وہ دوسرے ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔
ایف ای ٹی اوکے مکمل خاتمے تک لڑائی جاری رکھنے کے انقرہ کے عزم پر زور دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی پی کےکے دہشت گرد تنظیم اور اس کی شاخوں کے ساتھ ساتھایف ای ٹی او سمیت اپنے "قومی اتحاد اور بقا” کے لیے ہر طرح کے خطرے سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔
ترکیہ کانیٹو اتحادیوں کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ لڑائی کا معاملہ گزشتہ ماہ میڈرڈ میں اتحاد کے سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آیا تھا۔جس میں ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ نے دہشت گردی سے مشترکہ طور پرنمٹنے کا عہد کیا تھا۔تینوں ملکوںکے درمیان جون میں دستخط کیے گئے سہ فریقی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن وائی پی جی، پی کےکے کی شامی شاخ، اور ایف ای ٹی اوکو، جو کہ ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے پیچھے ہے، کو ئی مدد فراہم نہیں کریں گے۔
مزید براں سیکورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، سلامتی کونسل نے پڑوسی یونان کے ساتھ جاری کشیدگی پر بھی بات کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی انتظامیہ سے ایک بار پھر ایسی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو غیر قانونی تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور انسانی حقوق اور انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
#nakara#PakTurkNewsnatoturkey