استنبول (پاک ترک نیوز)
ٹرکش ایئر لائنز (ٹی ایچ وائی) اس سال 14 ارب ڈالرکا خطیر زرمبادلہ ترکی میں لائی ہے، 2023 میں کمپنی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پرفضائی بیڑےمیں 400 طیارے شامل کریں گے۔ اور اپنا ایک اربواں مسافرلے کر جائیں گے ۔
پرچم بردار ائر لائن کے بورڈ کے چیئرپرسن احمد بولات نے کہا ہےکہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ٹرکش ٹیکنک نے اپنے ایئربس A350-900 قسم کے پہلے طیارے کے بنیادی دیکھ بھال آپریشنز کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جسے ٹرکش ائر لائنز نے 2020 میں استنبول ایئرپورٹ پراپنے بیڑے میں شامل کرنا شروع کیا تھا۔
ہینگر سے طیارے کی روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولات نے کہا کہ اس وقت آپ کے بیڑے میں 11 اے 350 طیارے ہیں اور درمیانی مدت میں یہ تعداد بڑھ کر 36 ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید ایئربس خریدنے کے لیے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "یہ ہماری شراکت داری کے سب سے موثر طیارے ہیں جو 787 کے ساتھ طویل فاصلے کی پروازوں میں، انجن اور فیوزیلج ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیں۔”
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ترکش ٹیکنیک کے پاس بیڑے میں موجود تمام طیاروں کی دیکھ بھال کی صلاحیت ہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کے ہینگرز میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ دیگر ایئر لائنز کے طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے جگہ مختص کر سکیں۔تاہم، ہم ہینگر کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ترک ٹیکنک میں سرمایہ کاری پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بولات نے کہا کہ ٹی ایچ وائی کے پاس 2003 میں صرف 60 طیارے تھے اور 2005 میں 82 طیارے تھے۔مگرآج صرف ہمارے وائیڈ باڈی والے طیاروں کی تعداد 129 ہے۔ ہمارے بیڑے میں وائیڈ باڈی والے طیاروں کی تعداد 10 گنا بڑھ گئی ۔