ٹرکش کمپیٹیشن اتھارٹی نے میٹا پلیٹ فارمز کو 18.6 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے مسابقتی نگران ادارے ، ٹرکش کمپیٹیشن اتھارٹی (آر کے)نے فیس بک مالک ادارے میٹا پلیٹ فارمز پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 86لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں ٹرکش کمپیٹیشن اتھارٹی (آر کے) نے کہا ہےکہ اس نے فیصلہ کیا کہ کمپنی نے سوشل نیٹ ورک سروسز اور آن لائن ایڈورٹائزنگ مارکیٹس میں کام کرنے والے اپنے حریفوں کو روکا ہے۔ کیونکہ اس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کو ملایا۔جس سے مخالفین کے لئے مشکلات پیدا ہوئیں۔
مزید براں بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز پرجو 346.72 ملین ترکش لیرا (18.63 ملین ڈالر) جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ کمپنی کی 2021 کی ترکیہ سے ہونے والی سا لانہ آمدنی کے مطابق لگایا گیا ہے۔

#ANKARA#app#application#meta#mobile#mobileapp#PakTurkNews#turkiaturkey