پاک ترک مشترکہ پروڈکشن ٹیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک ترک مشترکہ پروڈکشن صلاح الدین ایوبی کی شوٹنگ کا آغاز 2022 ء میں اپریل میں کردیا جائے گا ۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پرڈوکشن ٹیم نے بتائی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا ۔ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی ۔ صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے۔ صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دے گی ۔

PakistanPM Imran Khanturkey