گلوکار ماہر زین کا استنبول میں کنسرٹ ، حمدیہ گیتوں سے حاضرین جھوم اٹھے

استنبول (پاک ترک نیوز)لبنان الاصل سویڈش گلوکار ماہر زین نے استنبول میں کنسرٹ کیا۔کنسرٹ استنبول دورت یول اسکوئر میں منعقد ہوا۔

"تھینک یو اللہ” ، "فورگیو می”، یا نبی سلام علیک” اور ” ماشاء اللہ ” نامی حمدیہ گیتوں سے پہچانے جانے والے ماہر زین نے اپنے مداحوں کے لئے انگریزی، عربی اور ٹرکش گیت گائے۔

 

تقریباً 90 منٹ کے کنسرٹ میں زین نے "رمضان” ، ” السبو بداع” اور ” فار دی ریسٹ آف مائی لائف” جیسے گیت بھی گائے۔

 

کنسرٹ سے قبل اناطولیہ ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی اپنی ثقافت، کھانوں، موسیقی اور ہر چیز کے ساتھ میرا بہت پسندیدہ ملک ہے۔ یہاں میرے بہت سے دوست ہیں میں متعدد دفعہ ترکی آ چکا ہوں۔ میں ترکی کے لئے بہت دعا کرتا ہوں”۔

 

ماہر زین نے کہا ہے کہ میں ترک موسیقی کو شوق سے سنتا ہوں۔ ابراہیم تاتلی سیس میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔ ان دنوں میں ورزش کرتے ہوئے عام طور پر ‘کھارا ٹرین’ نامی ترکی گیت سنتا ہوں۔

LebanonMahar ZainMahir ZainSwedenturkey