یوکرین ، روس کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں ہوگا

استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکی اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں روس اور یوکرین کے مذاکراتی وفود کے درمیان اگلی ملاقات ترک شہر استبول میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ترکی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہے ترک صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ میں تازہ ترین پیشرفت اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اردوان نے روس اور یوکرین کےدرمیان فوری جنگ بندی اور امن کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی مذاکراتی عمل اور بحران کے پر امن حل کیلئے ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل 10مارچ کو ترکی نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی میزبانی کیلئے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ جنگ کے دونوں فریقین کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی وجہ سے ترکی کو منفرد مقام حاصل ہے۔

 

#CONFLICT، #PAKTURKNEWS#RUSSIA_UKRAINE_CONFLICT#ukrainerussiaturkey