ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کے "ڈرٹی بم "استعمال کرنے کے حوالے سےروس کے پاس قابل اعتماد شواہد موجود ہیں۔ چنانچہ کیف کی جانب سے "ڈرٹی بم” کے استعمال کے خطرے پر آج یا کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بات ہوگی
وہ پیر کی شب یہاں والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے 19ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھےلاوروف نے کہا کہ "یہ مسئلہ آج یا کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ” ان تفصیلی معلومات کو وزیر دفاع سرگئی شوئیگونے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ترکی میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطوں کے دوران پہنچادیا ہے۔ جبکہ ہماری وزارت دفاع نے اس سلسلے میں مزید رابطوں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
لاوروف نے نشاندہی کی کہ "مغربی ملکوں کی طرف سے ان معلومات کو بے بنیاداور جھوٹ قراردیتے ہوئےالٹایہ الزام عائد کرنا کہ خود روس ایسا ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بعد میں یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی کی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکے۔”دراصل مغربی پروپیگنڈا ہے۔
لاوروف نےکہا کہ ہمارے کچھ دوستوں نے واقعی پیشہ ورانہ فوجی سطح پر ہمارے پاس موجود معلومات پر بحث کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔اور ہم اس نقطہ نظر کی تائید کرتے ہیں