انقرہ(پاک ترک نیوز)
ویمنز یورپین والی بال کنفیڈریشن (سی ای وی) چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں واکیف بینک نے فینرباہس اوپیٹ کو 3-1سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کےدوسرے مرحلے کا میچ 6اپریل کو کھیلاجائے گا۔
گذشتہ شب وکیف بینک نے استنبول کے وکیف بینک اسپورٹس پیلس میں کھیلا گیا یہ میچ 25-21، 25-20، 22-25 اور 25-18 سے جیتا۔جبکہ 6 اپریل کو دوسرا مرحلہ استنبول کےٹی وی ایف برہان فیلک اسپورٹ ہال میں منعقد ہوگا۔
خواتین کی سی ای وی چیمپئنز لیگ جو 1960 سے 2000 تک سی ای وی چیمپئنز کپ کے نام سے مشہور تھی۔ یورپ میں خواتین کے والی بال کلبوں کا سالانہ سب سےبڑا مقابلہ ہے۔
یورپی والی بال کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک، وکیف بینک نے 2013، 2017، 2018 اور 2021 میں چار والی بال خواتین کلب ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل اور 2011، 2013، 2017 اور 2018 میں چار سی ای وی چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل جیتے ہیں۔
دوسری طرف فینرباہس اوپیٹ کے پاس 2010 میں ایک والی بال ویمنز کلب ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل اور 2012 میں ایک سی ای وی چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل ہے۔