سعودی عرب میں ترک سکول جلد ہی دوبارہ تدریسی عمل شروع کریں گے، ترک وزارت تعلیم

انقرہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں ترکی کی وزارت تعلیم کے زیر انتظام چلنے والےسکولوں کے جلد ہی دوبارہ کھلنے کی امید ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں میںاسے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والےبیان میںترک وزارت تعلیم نے کہا کہ اسکول دوبارہ کھلیں گے کیونکہ ترکی اور سعودی حکام کے درمیان سفارتی رابطہ نتیجہ خیز ثبت ہواہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کے وزیر تعلیم محمود اوزر اور ان کے سعودی ہم منصب حمد بن محمد آل الشیخ نے 28-30 جون کو پیرس میں منعقدہ دی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن پری سمٹ کے موقع پر اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیاتھا۔جس کے نتیجے میں اب سکولوں میں داخلے اور دیگر طریقہ کار جلد شروع ہو جائے گا۔
سعودی حکومت نے 2020-21میںدونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری کی آمد کے بعد دارالحکومت ریاض اور دیگر صوبوں میں آٹھ ترک سکولوں کی سرگرمیاں بتدریج ختم کر دی تھیں۔اب توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب میں قائم تک سکول آئندہ سال کے آغاز پر ازسرنو تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دیں گے۔

#ANKARA#PakTurkNews#saudiarabia#schools#turkishschoolturkey