زلزلہ متاثرین کیلئے پہلے برس 3لاکھ 19ہزارجبکہ مجموعی 6لاکھ پچاس ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے ،اردوان

 

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد زلزلہ متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی ہے ۔ زلزلہ متاثرین کیلئے پہلے برس 3لاکھ 19جبکہ مجموعی 6لاکھ پچاس مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔
ترک صدر اردوان استنبول میں زلزلہ متاثرین کیلئے افطاری کے بعد گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زلزلے کے علاقے کو بلند کرنا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آنے والے طاقتور زلزلوں کے میں 50,000 سے زیادہ افراد کی جاں بحق ہوگئے تھے ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سال میں کافی عمارتیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اردوان نے کہا کہ پہلے سال میں 319,000 اور مجموعی طور پر 650,000 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

 

#ANKARA#earthuqakeinturkey#istanbul#PakTurkNewsearthquaketurkey