ترکیہ میں زلزلوں کے بعد یتیم ہونے والے بچوں کو اپنانے کیلئے ساڑھے تین لاکھ درخواستیں موصول

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اکیلے رہ جانے والے بچوں کو اپنانے کے خواہشمند خاندانوں کی تعداد تین لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔جبکہ اب تک زلزلوں میں بچھڑنے والے 1900کے قریب خاندانوں کو اب تک ملایا جا چکا ہے۔
خاندانی بہبود اور سماجی خدمات کے وزیر دیریا یانک نے گذشتہ روزجاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعادہ کیاہے کہ وزارت کے طور پر وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بچوں کی دیکھ بھال اور شناخت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں صحت کے اداروں میں زیر علاج افراد بھی شامل ہیں۔ وزارت نےابھی تک 1,900 کےقریب خاندانوں کو دوبارہ ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ واحد چیز ہے جو اس غمناک وقت میں ہمارے لئے سب سے زیادہ خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ شہریوںکی جانب سےیتیم بچوں کے لئے انتہائی ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔چنانچہ ملک بھر میں یکم جنوری سے 6 فروری تک تقریباً 660 رضاعی خاندان کی درخواستیں وزارت کو موصول ہوئی تھیں۔جبکہ 6 فروری سے 28 فروری تک رضاعی خاندان بننے کے خواہشمندوں کی جانب سے350,000 درخواستیںموصول ہو چکی ہیں۔

#ANKARA#applications#PakTurkNews#turkia#turkiyeearthquaketurkey