ترک وزارت ثقافت نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کردیا

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی وزارت ثقافت زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں تباہ شدہ ثقافتی مقامات میں سے کچھ پر کام کرنے کے لیے فوری طور پر تیاریوں کا آغاز کر چکی ہے اور بڑے پیمانے پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہاہے۔
وزارت ثقافت کی تازہ رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں بہت سے انمول نوادرات، جیسے کہ مشہور زیوگما موزیک میوزیم ملک کے جنوب میں آنے والے حالیہ دو زلزلوں میں بنیادی طور پر محفوظ رہا ہے۔
ترکیہ کے وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نےاعلان کیا ہےکہ وزارت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل ہیریٹیج اینڈ میوزیم نے ہنگامی تباہی سے بچاؤ کا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔
ٹیموں نے 6 فروری کو آنے والے دو زلزلوں سے متاثر 11 صوبوں میں عجائب گھروں کے تباہ شدہ حصوں اور کھنڈرات پر کام کرنے کے لیے فوری طور پرتیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اور ثقافتی خزانوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کی تشخیص کے کام کا آغاز کر دیا گیاہے۔
غازی انتیپ ان 11 صوبوں میں سے ایک ہے جہاں تاریخی رومن دور کے کالم اب بھی زیوگماکے کھنڈرات میں کھڑے ہیں۔
اس کے مشہور قدیم موزیک نے زلزلوں کے باوجود اپنی منفرد ساخت کو محفوظ رکھا ہے۔ جبکہ میوزیم کی پسندیدہ نمائشیں، رومن دیوتا مریخ کا 1.6 میٹر اونچا مجسمہ اور خانہ بدوش لڑکی کے موزیک کو محفوظ رکھا گیا تھا۔
مجموعی طور پر زلزلوںسے متاثرہ علاقوں میںجن تاریخی عمارات کو نقصان پہنچا ہےان کی کل تعداد 433 بتائی گئی ہے۔ جن میں سے 121 کو شدید نقصان پہنچا، 66 کو معمولی نقصان پہنچا، اور 57 کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔

#ANKARA#art#culture#PakTurkNews#turkiaearthquaketurkey