انقرہ(پاک ترک نیوز)
اتوار، 14 مئی کو ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب اورپارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل صدارتی امیدوار اور مملکت پارٹی کے چئیرمین محرم اِنجے نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اپنی امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا
مملکت پارٹی کے چیئرمین محرم اِنجے اپنی صدارتی امیدواری سے دستبردار
مملکت پارٹی کے چیئرمین محرم اِنجے نے اپنی صدارتی امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اتوار، 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب اورپارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل صدارتی امیدوار اور مملکت پارٹی کے چئیرمین محرم اِنجے نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اپنی امیدواری سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں ن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی امیدواری سے دستبردار ہو گئے ہیں لیکن پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت حصہ لے گی اور وہ عوام سے مملکت پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔
صدارتی امیدواری سے دستبردار ہونے کے بعد اب صدارتی انتخابی دوڑ 3تین امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔
جمہور اتحاد کے صدارتی امیدوار صدر رجب طیب ایردوان، ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار، کمال کلیچ دار اولو اور اتا اتحاد کے صدارتی امیدوار سینان اوعان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔