ترکیہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں 24گھنٹوں میں 67مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا ہےکہ سیکورٹی فورسز نے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 67 دہشت گرد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
علی یرلیکایا نےآج سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حراست میں لئے افراد میں سے 12 دہشت گرد مشتبہ افراد کو مرسین، وان، سانلیورفا، ماردین اور آیڈین صوبوں میں پکڑا گیا۔جب کہ دیگر 16 صوبوں میں آپریشن میں مزید 55 دہشت گرد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 13,400 سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائیوں میں حصہ لیا۔یہ کاروائیاں نصف شب سے صبح ساڑھے 8بجے تک جاری رہیںجس دوران مختلف دیہی علاقوں میں 466چھاپے مارے گئے۔
وزیر داخلہ نے اس ضمن میں قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی)، پولیس اور جنڈرمیری ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کارروائیوں میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز ایک خودکش بمبار نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیاتھا۔ جس میںدو پولیس افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جب کہ ایک اور دہشت گرد داخلی دروازے پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔ ترک وزارت داخلہ نے حملہ آوروں کے PKK دہشت گرد گروپ سے روابط کی تصدیق کی ہے۔

#ANKARA#PakTurkNews#pkk#suisideattckturkey