انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک زلزلہ زدگان کو جلد ہی 92گائوں کے مکانات جلد فراہم کردیئے جائیں گے ۔
وزیر ماحولیات ،شہری آباد کاری اور موسمیاتی تبدیلی مہمت اوزہاسیکی کا کہنا ہے کہ کہرامانماراس کے ترکوگلوضلع کے تین دیہاتوں کو فروری کے شروع میں زلزلہ زدگان کے حوالے کردیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان92مکانات کو علاقائی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے ۔
اوزہاسیکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں 6 فروری کے زلزلوں کے مرکز میں واقع Türkoğlu سے منسلک تین دیہاتوں میں مکانات کی تعمیر کو دکھایا گیا ہے ۔
اوزاسیکی نے کہاہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں ہمارے شہری جلد از جلد پرامن گھروں اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ ہم Türkoğlu کے تین دیہاتوں میں علاقائی تعمیراتی طرز کے مطابق 92 مکانات تعمیر کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ زلزلہ زدگان جلد اپنے گھروں میں رہائش پذیر ہوں گے ۔