انقرہ (پاک ترک نیوز) پاک ترک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر انقرہ میں کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
کلچرل نائٹ ترکیہ کی وزارت خارجہ امور، ترکیہ کی وزارت ثقافت و سیاحت اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے باہمی اشتراک سے پاکستانی سفارخانے کی جانب سے منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور ترکیہ کے قومی نغموں سے ہوا۔تقریب میں پاک ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین جناب علی ساہن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔گورنر انقرہ واسپ ساہن، پارلیمنٹیرینز ، اعلی شخصیات ، سفارتی نمائندوں، میڈیا اور پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے پاک ترک 75سالہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ترکیہ کے موسیقاروں اور طلبا نے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ دل دل پاکستان پیش کیا۔ایک روز قبل کلچرل نائٹ استنبول میں بھی منعقد کی گئی تھی۔