ترکیہ میں زلزلے کے23 روز بعد ملبے سے کتا زندہ نکال لیا گیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 23 روز بعد ملبے سے ایک کتے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کہاکہ ہمیں ملبے سے آواز محسوس ہوئی جب قریب جا کر سنا تو پتہ چلا کہ ملبے تلے ایک کتا دبا ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کتے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت لگا اور آخر کار اسے ملبے سے زندہ نکال لیا۔
زلزلے کے بعد گری ہوئی عمارتوں کے ملبے سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے کئی لوگوں کو زندہ نکالا گیا، کچھ روز قبل ایک گھوڑا بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آٹھ بھیڑوں کو بھی ریسکیو کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور لاکھوں افراد زخمی ہوئے۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#dog#PakTurkNews#rescueearthquakeSyriaturkey