ترکیہ، شام زلزلوں کے بعد عرب دنیا کی بھر پور امداد

استنبول (پاک ترک نیوز)
عرب ممالک نے تباہ کن زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کی اس مشکل گھڑی میں مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے اور امداد بھیجنے کے لیے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔تاکہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں کم از کم 20,000 افراد ہلاک اور 80,000 سے زیادہ زخمی ہوئےتھے کے بعد متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جا سکے۔
عرب اور ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 14 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔جبکہ قطری ٹیلی ویژن چینل کے زیر اہتمامچندہ اکٹھا کرنےکی مہم میں تقریباً 19 ملین ڈالر اکٹھے کیے گئے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب سے اب تک چھ طیارے امدادی ٹیموں، ایمبولینسوں، رضاکاروں اور 400 ٹن سے زیادہ امدادی اور طبی سامان کے ساتھ جنوبی ترکی کے شہر ادانا پہنچے ہیں۔جبکہ سعودی حکومت کےصاحم پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق 569,000 سے زیادہ لوگوں نے سعودی عرب میں مہم میں زلزلہ زدگان کے لیے51.2 ملین ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نےجمعہ کی شام تک 640 ٹن امداد، کئی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں، اور ایک مکمل موبائل فیلڈ ہسپتال کے ساتھ 22 طیارے – 15 ترکی اور سات شام بھیجے تھے۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر جمعہ کے روز مساجد میں تباہ کن زلزلوں کے متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اور لوگوں کو زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کر امداد کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
اسی طرح کویتی کابینہ نے ترکی اور شام میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔اور ساتھ ہی کویتی فلاحی اداروں نے آفت زدہ علاقے میں لوگوں میں 8,000 کھانے اور 3,000 سے زیادہ کمبل تقسیم کیے ہیں۔
مزید براں بحرین، عمان، اومان، عراق، فلسطین، لیبیا، مورطانیہ اور سوڈان کی امدادی ٹیمیں سامان کے ہمراہ ترکیہ پہنچ چکی ہیں جنہیں زلزلوں سے متاثرہ صوبوں میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے جمعہ کی شب میڈیا کو بتایا کہ پیر کے روز جنوبی ترکی میں آنے والے دو شدید زلزلوں میں کم از کم 20,213 افراد جاں بحق اور 80,052 زخمی ہو گئے ہیں۔ہمسایہ ملک شام میں ہلاکتوں کی تعداد 3,300 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 5,200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

#arab#iraq#istanbul#moritania#oman#PakTurkNews#phlistine#sauddiarabia#saudiarabia#turkeyearthquakeearthquakeSodanturkeyUAE