تعلقات میں بہتری کے بعد ترکیہ اور یونان کے درمیان نیا پل بنانے کا کام شروع

انقرہ (پاک ترک نیوزز)
ترکیہ اور یونان دریائے ماریتسا (میریچ) پر دوسرا پل بنانے کے لیے متفق ہو گئے ہیں۔ جو دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ تر سرحد کی نشاندہی کرتا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی پل کا اسپین 110-180-110 میٹرکرنےکا منصوبہ ہے۔ جبکہ منصوبے کے ترکیہ اور یونانی اطراف کے لیے ٹینڈر الگ الگ جاری کئے جانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
دو ہمسایوں اور تاریخی حریفوں کو ملانے والے دوسرے پل کے منصوبوں کا اعلان صدر رجب طیب اردوان کے گزشتہ ہفتے ایتھنز کے دورے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جہاں دونوں ممالک نے توانائی اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے لیےیادداشتوں کی تجدید کی تھی۔
ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالو اولو نے تعمیر کیے جانے والے نئے سرحدی پل کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی ڈیک پر 2×2 لین والے مختصر پائلن ایکسٹرا ڈوزڈ قسم کا پل تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ مرکزی پل کا اسپین 110-180-110 میٹر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دریائے میریچ پر موجودہ اپسالا کی پی پل 1958 میں بنایا گیا تھا اور معائنہ کے بعد یہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ پل کے ساتھ کوئی ڈھانچہ جااتی مسئلہ نہیں ہے۔تاہم بھاری گاڑیوں کی آمدورفت اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے یہ پل اب ٹریفک کے لئے ناکافی ہے۔

#ANKARA#grace#PakTurkNewsGreeceturkey