استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی ڈرون بنانے والی کمپنی بایکر اور آذربائیجان نے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی مشترکہ تیاری کے لیے خیر سگالی پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔
تک کمپنی اور آزربائیجان کے مابین پروٹوکول پر دستخطوں کی تقریب اتاترک ہوائی اڈے پر منعقدہ ترکیہ کے پریمیئر ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول کے دوران منعقد ہوئی۔جس میں بایکر کے چیف ایگزیکٹو حالک بایکرتاراور آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ایجل گربانوف نےاپنی کمپنی اور ملک کی نمائندگی کی۔ اس موقع پرآذربائیجان کی فضائیہ کے کمانڈر رمیز طاہروف ترک اور آزربائیجانی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبایکرتار نے نشاندہی کی کہ آج "ایک قوم، دو ریاستیں” کی سوچ کے ساتھ یو اے وی ٹیکنالوجی میں آذربائیجان اور ترکی کے درمیان بہت قریبی اور مضبوط تعاون کارشتہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ہم آج یہاں آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ایجل گربانوف اور آذربائیجان کے ساتھ ہیں۔ فضائیہ کے کمانڈر رمیز طاہروف کے ساتھ مل کر، ہم نے ایک مشترکہ خیر سگالی پروٹوکول پر دستخط کیے، اور ہمارا مقصد اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بایکر آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بایکرتار ٹیکنالوجیز آزربائیجان کے نام سے کمپنی قائم کر چکا ہے۔ تاکہ جدید نسل کی ٹیکنالوجیز، خود مختار ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کو تیار کیا جا سکے جو نئی نسل کی ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرتی ہیں۔