مسجد اقصٰی ہماری ریڈ لائن ہے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)
اسرائیل کے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصٰی میں عبادت کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اسرائیل کو یاد رکھنا چائیے کہ مسجد اقصٰی ہماری سرخ لکیر ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز یہاں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور سینئر شہریوں کے ساتھ افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ "مسجد اقصٰی ہماری سرخ لکیر ہے۔ میں مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف گھناؤنے حملوں کی مذمت کرتا ہوں اور اسرائیلی حکام سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
صدر نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسی کو "جابرانہ” اور "اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ”فلسطینی اکیلے نہیں ہیں۔ ترکی ان حملوں پر کبھی خاموش نہیں رہے گا”۔انہوں نے مزید کہا کہ پر تشدد واقعات کا تسلسل وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی انتظامیہ کے عدالتی اصلاحا ت کے منصوبےکے بعد ملک میں بدامنی میں حالیہ اضافے کا نتیجہ ہے۔
بعد ازاں ایک ٹی وی انٹرویو میں، صدر نے کہا کہ کوئی بھی سیکورٹی تشویش فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کی غیر انسانی کاروائیوں کا جواز پیش نہیں کر سکتی۔ کہ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد کے تقدس اور تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرے۔

#ANKARA#masjidaqsa#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkia#turkpresidentturkey