انقرہ ۔ازمیر بلٹ ٹرین منصوبہ 2027میں مکمل کر لیا جائے گا، وزیر ٹرانسپورٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کےٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورولو اولو نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت انقرہ اور مغربی صوبے ازمیر کو جوڑنے والا تیز رفتار ٹرین منصوبہ 2027 تکمکمل کر لیا جائے گا۔ جو منصوبے کی تکمیل کی 2028کے پہلے سے طے کردہ سال سے ایک سال کم ہے۔
یہ اقدام دو بڑے شہروں اور ان کے آس پاس کے علاقوں کے درمیان سفر کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد موجودہ 824 کلومیٹر کے سفر کو تیز رفتاری سے 624 کلومیٹر تک کم کرنا ہے۔ ساتھ ہی انقرہ سے ساحلی شہر تک کے سفر کے وقت کو 14 گھنٹے سے کم کر کے تین گھنٹے اور30منٹ کرنا ہے۔
یورولو اولو نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی اسپیڈ ٹرین سے خطے کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔ خاص طور پر 70 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کے لیے جو افونکاراہیسر، یوسک، مانیسا اور ازمیر صوبوں میں مقیم ہیں۔ جنہیں نو اسٹیشنوں کے ذریعے تیز رفتار ریل کے سفر تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔
وزیر نے ترکئی میں تیسرے سب سے بڑے شہر کے طور پر ازمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقے میں تجارتی حجم کے ممکنہ فروغ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ازمیر اور مانیسا، یوسک اور افیونکاراہیسر صوبوں کو انقرہ کے قریب لانے سے خطے میں تجارت کو تقویت ملے گی۔
یورولو اولو کے مطابق یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 13.3 ملین مسافروں اور 90 ملین ٹن کارگو کی نقل و حمل کے لیے تیار کیا جا رہاہے۔ اس میں 40.7 کلومیٹر پر محیط 49 سرنگوں اور 67 وائڈکٹس، اور 21.2 کلومیٹر تک پھیلے 66 پلوں کی تعمیر شامل ہے۔

#ANKARA#bullettrain#Izmir#PakTurkNews#train#transportturkey