Browsing author

News

فلسطین سے مشہوریونانی موسیقار اور سینئر صحافی کا اظہار یکجہتی

ایتھنز (پاک ترک نیوز) مشہور یونانی موسیقار اسپئیرووز لنڈوائس Spyros Lindovoice اور سینئر صحافی یانیس کنیلاکیسYanis Kanellakis نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کیلئے ایتھنز میں فلسطینی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہمیں دکھ ہے کہ فلسطینیوں کے آبائی وطن […]

سعودی عرب نے اقامہ ہولڈرز کی بلامعاوضہ خودکار توسیع شروع کردی

ریاض (پاک ترک نیوز)فلائٹس کی بندش کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہ پہنچنے والے اقامہ ہولڈرز کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر سعودی عرب سے باہر تمام اقامہ ہولڈرز کے اقاموں کی میعاد میں توسیع کے علاوہ چھٹی کی مدت کو بھی بڑھا دیا گیا […]

آذربائیجان نے ترک ، روسی باشندوں کو سفر کی اجازت دیدی

باکو (پاک ترک نیوز )آذربائیجان کی حکومت نے مرحلہ وار سرحدوں کو کھولنے کا آغاز کردیا ہے ۔ کورونا وبا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں بتدریج ختم کی جارہی ہیں ۔ 10 جون سے ترکی اور روس کے باشندوں کو آذربائیجان کا فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ آذربائیجان کی […]

پاک آذربائیجان سفارتی تعلقات کی 29 ویں سالگرہ

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانے نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ۔ "آج ، 9 جون ، کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 29 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ پاکستان 12 دسمبر […]

دبئی آنے پر پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد

دبئی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ممالک پر پابندی عائد کر دی ۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔ حکمنامے کے مطابق پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ پابندی لگائی گئی ہے۔ دبئی ایوی ایشن اتھارٹی نےایئر لائنز […]

ترکی آج 568واں یوم فتح منا رہا ہے 29 مئی 1453ء کو سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ کی فصیلوں پرعثمانی پرچم لہرایا

سلطان محمد ثانی نے مسیحیوں کے اس عظیم مرکز اور باز نطینی سلطنت کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے ولے قلعے کو فتح کر کے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک خواہش کو پورا کر دکھایا۔ آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی زندگی میں فتح قسطینطینہ […]

ترک صدر طیب اردواں کا 26 سال پرانا خواب پورا ہوگیا

ترکی کے صدر طیب اردوان کا 26 سال پہلے دیکھا خواب پورا ہوگیا ،، مسجد وں کے شہر استنبول میں ایک اور خوب صورت مسجد کا اضافہ ہوگیا ، تاریخی تقسیم اسکوائر کے غازی پارک میں اللہ اکبر کی صدا پانچ وقت فضاؤں میں بلند ہوگی ۔ ان شاء اللہ ۔ یورپ اور ایشیا پر […]

کاراباخ جنگ ، ہم تاریخی حقائق سامنے لائیں گے

کاراباخ جنگ جرائم کی تحقیقاتی کمیشن کے صدر جناب صالح کرت نے بیان دیا ہے کہ ان کا مقصد آرمینیائی عوام کی طرف سے انسانیت کو لائے جانے والے تباہی کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے ، اور کہا کہ ہم نا صرف کاراباخ بلکہ پوری انسانیت کے لئے یہ فرض ادا کرنے کا ارادہ […]

آذربائیجان میں جون سے کورونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز ) آذربائیجان میں کورونا کی روک تھام کیلئے لگائی پابندیاں جون سے مرحلہ وار اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آج سے باکو میٹرو دوبارہ چل پڑی ۔ پابندیاں اٹھانے کا اعلان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے معاون صدارتی انتظامیہ کے معاشی امور اور جدید ترقیاتی […]

سیاحت کے فروغ کیلئے نئی فضائی کمپنی "نارتھ ایئر ” کا آغاز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ائیرلائن کا آغاز کردیا گیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی فضائی کمپنی "نارتھ ایئر "کو سیاحت کے فروغ اور باہمی تعلقات "کا لائسنس جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ، نجی شعبے کی نئی فضائی کمپنی […]

ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر ، ترکی نے جمعرات کی شام سے پیر کی صبح تک ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ، 22 اپریل سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک قومی خودمختاری اور بچوں کے قومی دن کی […]

کورونا کیسز میں اضافہ،ترکی میں 4 دن کیلئے کرفیو نافذ

استنبول (پاک ترک نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تر کی میں آج سے 4روز ہ کرفیو لگا نے کا اعلان کردیا گیا ۔ کرفیو کا آغاز آج شام 7بجے سے ہوگا ، جو پیر کی صبح 5بجے تک جاری رہے گا ۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق ، ترکی میں کل قومی خودمختاری اور […]

جاپانی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز ) بھارت میں کورونا کی تشویش ناک صورتحال ،جاپان کے وزیر اعظم نے دورہ بھارت ملتوی کر دیا ،جاپانی وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخر میں بھارت کا دورہ شیڈول تھا،دورے کے دوران خطے کی سیاسی صورتحال کے مطابق نئی حکمت عملی پر غور اور باہمی تجارتی معاہدوں پر دستخط متوقع […]

آذربائیجان کے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کا نیا سفر

باکو ( سید رضا/ پاک ترک نیوز ) پاکستان اور آذربائیجان میں محبت کے رشتے مضبوط ہونے لگے۔ باکو میں زیرتعلیم ایلون اسمائیلوف نے اپنی پاکستانی کلاس فیلو معصومہ رضوی سے شادی کرلی۔ ایلون اسمائیلوف باکو ہائر آئل سکول کے گریجویٹ ہیں جبکہ معصومہ رضوی تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔ باکو میں پاکستان کے سفیر […]

کاراباخ محاذآرائی میں پاکستانی حمایت پر مشکور ہیں ، صدر الہام علی یوف

باکو (پاک ترک نیوز )آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اے ڈی اے یونیورسٹی میں ‘جنوبی قفقاز کے لئے نیا وژن: تنازعات کے بعد ترقی اور تعاون’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلسل حمایت پر میں ان کا مشکور ہوں۔میں جنگ کے دوران مستقل […]

کاراباخ محاذآرائی میں پاکستانی حمایت پر مشکور ہیں ، صدر الہام علی یوف

باکو (پاک ترک نیوز )آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اے ڈی اے یونیورسٹی میں ‘جنوبی قفقاز کے لئے نیا وژن: تنازعات کے بعد ترقی اور تعاون’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلسل حمایت پر میں ان کا مشکور ہوں۔میں جنگ کے دوران مستقل […]

صدر ایردوان سے مدد مانگنے یوکرائن کے صدر ترکی پہنچ گئے، یوکرائن پر روسی حملے کے خطرات بڑھ گئے

یوکرائن کی سرحد پر روسی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ نیٹو کے ممبر یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس کی سرحد پر روسی فوجی دستے پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ بھاری توپ خانہ اور دیگر جدید جنگی اسلحہ بھی ہے۔ روسی حملے سے بچنے کے […]

رمضان سادگی کا درس دیتا ہے، دبئی کی کمپنی کی فضا میں دو افراد کی افطاری صرف 27 لاکھ 54 روپے کی پیشکش

رمضان سادگی کا درس دیتا ہے لیکن دبئی کی ایک کمپنی نے دو افراد کے لئے فضا میں لگثری افطاری صرف 18 ہزار ڈالر میں کروانے کی پیشکش کر دی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا میں جہاں لوگ محفوظ طریقے سے افطاری کا سوچ رہے ہیں وہیں دبئی کی ایک نجی کمپنی "جے ٹیکس” […]

امریکہ نے اپنے بحری بیڑے کی بحیرہ اسود آمد کے لئے ترکی سے اجازت مانگ لی

امریکہ نے ترکی کو سفارتی سطح پر اپنے بحری بیڑے کی بحیرہ اسود آمد سے متعلق پیشگی اطلاع دےدی ہے. ترک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ نے "مونٹریوکس کنونشن” کے تحت ترکی کو 15 روز پہلے پیشگی اطلاع دے دی ہے کہ اس کے دو بحری بیڑے بحیرہ اسود میں ترکی کی سمندری […]

مختلف ممالک میں امریکی فوج کے حملوں سے انسانی المیوں نے جنم لیا، چین

چین نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی فوج کی کارروائیوں سے ان ممالک میں انسانی المیوں نے جنم لیا ہے۔ امریکہ کئی ممالک کی جغرافیائی حدود میں زبردستی کارروائیاں کرتا ہے جس سے ان ممالک کی خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چین کی سرکاری حمایت یافتہ تنطیم "چائنا سوسائٹی فار […]