Browsing author

ptnadmin

ایران اور آذربائیجان کا چین کے جے۔ 10سی فائٹر جیٹ کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

باکو (پا ک ترک نیوز) آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نامیگ اسلام زادے نے چین میں منعقدہ ذوہائے ایئر شو 2024 میںجے۔ 10سی فائٹر جیٹ کی خریدار ی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔اس سے قبل ایرانی فضائیہ کی جانب سےجے۔ 10سی کے برآمدی ماڈل میں دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ آذربائیجان […]

ایک روزہ استنبول انرجی فورم 22 نومبر کومنعقد ہو گا۔

انقرہ (پاک ترک نیوز) استنبول میں منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی توانائیفورم کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔جس میں توانائی کے تحفظ ،منتقلی اوردیگر تکنیکی امور پرگفتگو کی جائے گی۔ استنبول کانگریس سینٹر میں دن بھر جاری رہنے والا فورم 22نومبر کو منعقد ہو گا۔ اس فورم میں مختلف ممالک کے توانائی کے […]

ترکیہ کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 5.45ارب ڈالر پر آگیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خزانہ کے جاری کردہ تازہ سرکاری اعداد وشمار   کے مطابق اکتوبر میں ترکیہ کی مرکزی حکومت کے بجٹ کا خسارہ نمایاں اضافے کے بعد5.45 ارب ڈالر پر آگیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں بجٹ خسارے کی مجموعی مالیت2.95 ارب ڈالر سے بڑھ […]

جب تک فلسطینیوں کو امن نہیں ملتا۔ جنگ جاری رہے گی۔ایمان اردوان

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکی کی خاتون اول ایمن اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ جب تک اسرائیل کے ہاتھوں "مظلوم” تمام لوگوں، خاص طور پر فلسطینیوں کو امن نہیں مل جاتا، لڑائی جاری رکھیں گے۔ 15 نومبر 2023 کو استنبول میں منعقدہ ون ہارٹ فار فلسطین سمٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر […]

ترکیہ سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری مزید 325وطن واپس پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف جاری وسیع کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پرپچھلے دو دنوں میں دستاویزی اور غیر دستاویزی دونوں طرح کے 325 افغان تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ترکیہ سےجلاوطن کئے گئے افراد بنیادی طور پر […]

ترکیہ کی ایرو سپیس کمپنیاں دنیا کی پچاس بڑی کمپنیوں میں شامل

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے معروف ایرو اسپیس مینوفیکچررز، ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) اور بیکار کو دنیا کی 50 سرفہرست ایوی ایشن کمپنیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عالمی ایوی ایشن پبلیکیشن "فلائٹ گلوبل” کی جانب سے کاؤنٹرپوائنٹ مارکیٹ انٹیلی جنس کے ذریعے مرتب کردہ درجہ بندی 2023 میں ان […]

ترکیہ نے سیہان کی بندرگاہ سے اسرائیل کو تیل کی ترسیل کے الزامات مسترد کر دئیے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت نے ان الزامات کو "مکمل طور پر بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہےکہ سیہان کی بندرگاہ سے تیل اسرائیل کو بھیجا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں، وزارت نے خام تیل کی پائپ لائن […]

ترکیہ کے کریگی نیشنل پارک میں یانتراس کے ہزاروں سال سے جلتے شعلے

انطالیہ (پاک ترک نیوز) یانتراس کی جلتی ہوئی چٹانیں – جس کاقدیم نام ماؤنٹ چیمیرا ہے ۔ اولمپوس بیدگلاری نیشنل پارک کا حصہ ہیں، جو بحیرہ روم کی شاندار خوبصورتی کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پرانے زمانے کے افسانے حقیقت سے تھوڑا قریب محسوس ہوتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جگہ بہت […]

لاہور۔استنبول ریلی 18روز بعد منزل پر پہنچ گئی

استنبول (پاک ترک نیوز) پاکستان۔ترکیہ دوستی کو لوگوں کے لوگوں سے رابطے کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کے لئے لاہور۔استنبول ریلی نےہزاروں کلومیٹر کا سفر اور کئی شہروں سے گزرنے کے بعداپنی آخری منزل استنبول پہنچ کر دوستی کا سفر مکمل کر لیا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سات پاکستانی بائیکرز کے گروپ […]

ترکیہ کا انکا۔ 3 پہلا اسٹیلتھ جنگی ڈرون بن گیا ہے جو مکمل طور پر ہوائی جہاز سے چلایا جاتا ہے۔

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک ائر اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی)نے جنگی ڈرون ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہےکہ اسکا تیار کردہ انکا۔3 اسٹیلتھ بغیر پائلٹ کے جنگی ڈرون تاریخ کا پہلا ڈرون بن گیا جسے کسی دوسرے طیارے کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اور یہ فوجی ہوا […]

ترک بحریہ نےاپنےمستقبل کے طیارہ بردار بحری جہاز ـ”میوجمـ” کی نقاب کشائی کر دی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک بحریہ نےگذشتہ ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہونے والی ساحا نمائش 2024 دفاعی صنعت کی نمائش میں پہلی بار اپنے مستقبل کے طیارہ بردار بحری جہاز "میوجم” کی نقاب کشائی کی ہے۔ گذشتہ ماہ 22سے26اکتوبر تک استنبول میں منعقد ہونے والی ساحا نمائش 2024میںمستقبل میں مقامی طور پر […]

ترکیہ اپنا اسٹیل ڈوم فضائی دفاعی نظام بنا رہا ہے۔صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ جلد ہی اپنا "اسٹیل ڈوم” ملٹی لیئرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم بنانے جارہاہے۔ اسکے علاوہ انقرہ اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈکوارٹر میں اندرون ملک تیار کردہ […]

ترکیہ نے امریکہ کو ایف۔16لڑاکا طیارے خریداری معاہدے کی ابتدائی ادائیگی کر دی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ سے 40 نئے F-16 بلاک 70 لڑاکا طیارےاور مزید 70پرانے طیاروں کو جدید بنانے کی کٹس کی فوجی خریداری پیکیج کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ابتدائی ادائیگی کر دی ہے — ترک میڈیا میں جاری ہونے والے ترکیہ کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ترک وزارت دفاع […]

صدر اردوان دہشتگرد حملے کے بعد روس کا دورہ مختصر کر کے وطن روانہ

کازان۔روس(پاک ترک نیوز) ترک دارالحکومت کے قریب ترک ایروسپیس اندسٹریز کے مرکزی دفتر پر دہشت گرد حملے کے بعد رکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس میں موجود ترکیہ کے صدر اردوان اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے گذشتہ شب برکس سربراہی […]

ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیدکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات شروع

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے گذشتہ روز ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کیتحقیقات کا آغاز کرتے ہوئےحملے کے متاثرین کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ترکی میں وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دارالحکومت انقرہ کے نواح […]

ترکیہ کےحر جیٹ نےپہلی سپر سانک پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کا تیار کردہ ہلکے حملے والے ہوائی جہاز حرجیٹ نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی سپرسونک پرواز مکمل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حر جیٹ ہوائی جہاز نے مراد ایئر بیس سے صبح 9:45  پر اڑان بھری۔طیارہ  38 منٹ تک ہوا میں […]

ترکیہ کا ہنر مند غیر ملکی کارکنوں، مہاجرین ،صحافیوں اور کھلاڑیوں کے لئےورک پرمٹ میں چھوٹ کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والےہنر مند غیر ملکی کارکنوں، مہاجرین ،صحافیوں اور کھلاڑیوں کے لئےورک پرمٹ میں 3 سال کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھرہنر مند افراد کو راغب کرتے ہوئے ترکیہ کی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ جمہوریہ ترکیہ […]

استنبول اور بوڈاپیسٹ کے درمیان نجی ریلوے سروس شروع ہو گئی۔

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ اپنے ریلوے سیکٹر کو بڑھا رہا ہے۔اور ریل کے ذریعے نئے روٹس کھول رہا ہے۔ اسی حوالے سے نجی پاسیفک یوریشیا ٹرین ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کو بلغاریہ اور رومانیہ کے راستے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کوملائے گی۔ استنبول سے بوداپسٹ جانے والی پہلی ٹرین کو اپنے […]

سعودی عرب نے ترکیہ سے پانچویں نسل کے 100کان لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

لندن (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے ترکیہ کے پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارے "کان” جو اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہےکے لگ بھگ 100 یونٹس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کی تجویز پر شاہی سعودی فضائیہ کے کمانڈر […]

ترک کمپنی 3ارب ڈالر سے یوگینڈا میں 272کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کرے گی

کمپالا (پاک ترک نیوز) یوگنڈا کی حکومت نے ترکیہ کے یاپی مرکیزی کے ساتھ 272 کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کا مقصد علاقائی تجارت کو بڑھانا ہے۔ یوگنڈا کے اسٹینڈرڈ گیج ریلوے (ایس جی آر) کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پیریز وامبرو نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی […]